LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) لبنان میں اسرائیل کے میڈیا پر ٹارگٹ حملوں میں خاص طور پر صحافیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) لبنان میں اسرائیل کے میڈیا پر ٹارگٹ حملوں میں خاص طور پر صحافیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی،اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کا لبنانی صحافیوں کو شہید کرنے پر شدید الفاظ میں اظہار مذمت، گزشتہ ایک ماہ کے دوران کم از کم پانچ صحافی شہید ہو چکے ہیں جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ میں جنگی صورتحال کی کوریج کرنے والی میڈیا گاڑی پراسرائیلی حملے میں تین صحافی علی شعیب ،(باقی صفحہ3نمبر19) فاطمہ اور محمد فطونی جو ٹی وی چینلز کے رپورٹرز اور کیمرہ مین تھے وہ موقع پر شہید ہو گئے جسےاسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے آزادی صحافت پر حملہ قرار دےدیا ۔ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین شاہنواز خان نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی اور جنگی جرم ہے۔ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کےصدر فیاض تنولی ،نائب صدر ظفر اقبال اعوان ،نائب صدر (خواتین )فائزہ یونس،جنرل سیکرٹری سردار سجاد طارق ،فنانس سیکرٹری ملک نجیب سمیت دیگر عہدیداران واراکین مجلس عاملہ نے بھی اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارے اسرائیل کے اس جنگی جرم کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ صحافیوں کا تحفظ یقینی بنانا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ شہری و صحافتی حلقوں نے بھی اس واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »