LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) اسحاق ڈار کا قطری وزیر اعظم سے رابطہ، دونوں ممالک کا خطے میں امن کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا عزم

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان اور قطر نے خطے میں کشیدگی میں کمی لانے پر زور دیتے ہوئے امن کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور گفتگو میں خطے اور عالمی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماں نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور فوری طور پر کشیدگی میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔بیان میں کہا گیا کہ قطری قیادت نے امن، استحکام اور مذاکرات کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور بدلتی ہوئی صورت حال پر قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔دنوں رہنماں نے اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ سفارتی کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »