اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) افغانستان میں رواں سال 26 اور 27 فروری کی درمیانی شب دہشتگردوں کےخلاف آپریشن غضب للحق شروع ہونے کےبعد خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں 65 فیصد کمی آگئی
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) افغانستان میں رواں سال 26 اور 27 فروری کی درمیانی شب دہشتگردوں کےخلاف آپریشن غضب للحق شروع ہونے کےبعد خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں 65 فیصد کمی آگئی’ صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر مثبت اثرات اور دہشتگردی کے واقعات میں کمی پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ہوئی’ آپریشن غضب للحق سے پہلےکے پی میں دہشتگردی کے 240 واقعات ہوئے جب کہ آپریشن کے بعد صوبے میں اب تک دہشتگردی کے 80 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور دہشتگردی کے واقعات میں65 فیصد کمی آئی ہے’ آپریشن سے پہلے رواں سال کےنویں ہفتے دہشتگردی کے سب سے زیادہ 48 واقعات رپورٹ ہوئے جو آپریشن کےبعد رواں سال کے بارہویں ہفتے میں کم ہوکر12 رہ گئے’ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بتایا کہ افغانستان میں دہشتگردوں اور ان کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنانے سے دہشتگردی میں کمی آئی ہے، ملک سے ہر صورت دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا

