LOADING

Type to search

Karachi National

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی ویسٹ کے علاقے پیرآباد میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا

Share

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی ویسٹ کے علاقے پیرآباد میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا، جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق فرنٹیئر کالونی میں 45 سالہ رحیم داد ولد رحمان داد کو گولی مار کر شدید زخمی کیا گیا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او پیرآباد شہباز خان موقع پر پہنچے اور سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کیاپولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران ملزم محمد کفیل ولد محمد حسین کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او کے مطابق ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا لائسنس یافتہ 30 بور پستول اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر قتل کا اعتراف کیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »