کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس نے گٹکا ماوا فروخت کرنے والے مافیا کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او انیس شیخ، تھانہ منگھوپیر نے مؤثر اور قابلِ تحسین کارروائی انجام دی۔
Share
کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی ویسٹ، تھانہ منگھوپیر پولیس ایس ایچ او انیش شیخ نے بھاری تعداد میں گٹکا ماوا اور چھالیہ کی سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے احکامات پر تھانہ منگھوپیر پولیس ایس ایچ او انیش شیخ نے حب بلوچستان سے کراچی چھالیہ اور تیار گٹکا ماوا رکشہ میں اسمگل/سپلائی کرنے کی کوشش کررنے والے ملزمان کو اسنیپ چیکنگ کے دوران نادرن بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔تھانہ منگھوپیر پولیس ایس ایچ او انیش شیخ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے رکشہ سے 100 تھیلیاں (2200 پڑیاں) گٹکا ماوا اور 06 بورے (60/72 کلو) چھالیہ برآمد ہوئی۔ رابطے پر ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی سپلائی میں استعمال ہونے والے رکشہ کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا،انہونی بتایا ہے کہ تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا جارہا ہے۔ انہونی بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ماجد ولد اکبر اور رحیم جان ولد سید علی شامل ہیں۔

