اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ بنی پولیس نے نوعمر ہمسائے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا گرفتار کر لیا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ بنی پولیس نے نوعمر ہمسائے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا گرفتار کر لیا،مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص نے بہانے سے گھر جا کر اسکے 15سالہ بھتیجے سے زیادتی کی کوشش کی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا،تھانہ سٹی اور وارث خان پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدموں میں مطلوب 2 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا,دیگر کاروائیوں کے دوران پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لیکر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برامد کر لیا زیر حراست افراد کے خلاف کاروائیاں تھانہ۔ صادق آباد،تھانہ پیرودھائی، تھانہ مندرہ، اور تھانہ روات کے علاقوں میں کی گئیں

