راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ ویسٹریج پولیس نے 20 سالہ خاتون کو اغوا کر کے زیادتی کرنے اور طلائی زیورات ہتھیانے والے 3 افراد گرفتار کرلئے
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ ویسٹریج پولیس نے 20 سالہ خاتون کو اغوا کر کے زیادتی کرنے اور طلائی زیورات ہتھیانے والے 3 افراد گرفتار کرلئے، مغویہ سے ہتھیائے گئے 9 تولے طلائی زیورات اور زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 3 لاکھ روپے برآمد، مغویہ بازیاب, زیر حراست شخص مغویہ کے گھر کے سامنے والے گھرمیں ڈرائیور تھا جس نے ساتھیوں کے ہمراہ مغویہ کو بلیک میل کرکے اغواء کیا تھا، زیر حراست افراد اغواء کے بعد مجھ سے زیادتی کرتے رہے ،مغویہ مقدمہ, ,عدالتوں سے دو منشیات سپلائرز کو 26 سال قید 7 لاکھ جرمانے کی سزا ئیں،مجرم محمد ہارون کو 14 سال اور 4 لاکھ جرمانہ ،مجرم احسن شہزاد کو 12 سال قید اور تین لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئیں،صدر واہ پولیس نے مویشی چوری کی واردات میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار کرکے مسروقہ دو بکروں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم ایک لاکھ برآمد کرلی،چونترہ پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی واردات ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلیا،دیگر کاروائیوں میں پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے کر ایک کلو 600 گرام چرس 20 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا صدر بیرونی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر ایک کلو 600 گرام چرس برآمد کی، وارث خان پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 20 لیٹر شراب برآمد کی، نیو ٹاؤن پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے

