کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی میں یومِ شہادت حضرت علیؑ کے سلسلے میں 21 رمضان المبارک بروز 11 مارچ کو نشتر پارک سے مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوگا، جس کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا
Share
کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی میں یومِ شہادت حضرت علیؑ کے سلسلے میں 21 رمضان المبارک بروز 11 مارچ کو نشتر پارک سے مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوگا، جس کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا
ٹریفک پولیس کے مطابق ماتمی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا کھارادر میں واقع حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کے باعث ایم اے جناح روڈ کو گرو مندر سے ٹاور تک عام ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا جبکہ صدر دواخانہ سے ریگل تک کوریڈور تھری بھی ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔ٹریفک پولیس کے مطابق ضلع وسطی سے آنے والے ٹریفک کو لسبیلہ سے نشتر روڈ اور گارڈن کی جانب موڑ دیا جائے گا، جبکہ لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو گرو مندر سے لسبیلہ اور گارڈن کی طرف بھیجا جائے گا۔حسن اسکوائر سے پیپلز چورنگی جانے والے…