LOADING

Type to search

Karachi National

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی واٹر سیوریج کارپوریشن کے (آر آر جی) میں مبینہ طور پر رشوت کے ایک نئے نظام کو متعارف کرائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

Share

کراچی  (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی واٹر سیوریج کارپوریشن کے (آر آر جی) میں مبینہ طور پر رشوت کے ایک نئے نظام کو متعارف کرائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے تعینات ہونے والے چیف کمرشل آفیسر حارث سرفراز نے آر آر جی کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا ہے حارث سرفراز نے رشوت خوری مہم کا سلوگن متعارف کرا دیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حال ہی میں حاجی جمیل اینڈ برادر کو سب سوائل کا عارضی لائسنس جاری کرنے کے عوض پانچ لاکھ روپے رشوت وصول کی گئی۔ مبینہ طور پر یہ رقم سینیئر ڈائریکٹر نثار مگسی نے وصول کی، جبکہ رشوت وصولی ورکشاپ میں نقد رقم کی صورت میں چیف کمرشل آفیسر کے نام پر کی گئی مزید بتایا گیا ہے کہ حاجی جمیل اینڈ برادر سب سوائل کا نیٹ ورک ٹی نیٹی پر قائم ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث سرفراز کے پی اے ندیم حیدر کے ذریعے فائلوں پر مبینہ رشوت کی رقم وصول کی جاتی ہے، جبکہ ندیم بظاہر بطور بیٹر آر آر جی  میں فرائض انجام دے رہے ہیں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے اندرونی حلقوں کے مطابق “سسٹم اِن کے نام سے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت مشکوک ریکارڈ رکھنے والے افسران کو نوازنے اور قوانین سے انحراف کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔ ادارے میں قواعد و ضوابط کو پس پشت ڈال کر فیصلے کیے جانے کا بھی الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ CCO حارث سرفراز کارکردگی صفر رشوت وصول کرنے میں ہیرو دکھائی دیتے ہیں آر آر جی میں سسٹم ان کی انٹری شروع دوسری جانب، تاحال چیف کمرشل آفیسر یا دیگر متعلقہ افسران کی جانب سے ان الزامات پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »