LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،03مقدمات درج کرکے 06 افراد کو حراست میں لے لیا گیا،کرایہ داروں کی رجسٹریشن نہ کروانا قابل سزا جرم ہے۔ ،03مقدمات درج کرکے 06 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ وارث خان اور بنی کے علاقوں میں کی گئیں، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کے احکامات پر کرایہ داری ایکٹ کے نفاذ کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں، رواں سال اب تک کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 401 مقدمات درج کرکے 500 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے، تھانہ صدر واہ پولیس کی بہترین کارروائی، بین الاضلاعی کار لفٹر گینگ کا رکن گرفتار، کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 5 مسروقہ گاڑیاں برآمد۔زیر حراست بین الاضلاعی کار لفٹر گینگ کے رکن سے کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 5 مسروقہ گاڑیاں برآمد ہوئیں، گینگ گاڑیاں چوری کرتا اور کے پی کے لے جا کر فروخت کر دیتے تھے، گینگ کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہی,تھانہ بنی پولیس کی فوری کارروائی، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر چاقو کے وار سے شہری کو زخمی کرنے والا شخص گرفتار، چھینی گئی رقم 7 ہزار روپے اور چاقو برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر چاقو کے وار سے شہری کو زخمی کرنے والے شخص کوگرفتارکرلیا،زیر حراست فرد سے چھینی گئی رقم 7 ہزار روپے اور چاقو برآمد ہوا، زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،بنی پولیس کی کارروائی، ایک ہفتہ قبل شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے والا 2 رکنی گینگ گرفتار، شہری سے چھینا گیا موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے 2 رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا، زیر حراست گینگ سے شہری سے چھینا گیا موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد ہوا، زیرحراست اشخاص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی راول سعد ارشد,منشیات کے خلاف کارروائیاں،2 منشیات سپلائر گرفتار، 2 کلو سے زائد چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نیایک فرد کو حراست میں لے کر1 کلو260 گرام چرس برآمد کی، مورگاہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو200 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے،وارث خان پولیس کی کارروائی، 6 روز قبل معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے ایک دوسرے کو زخمی کرنے والے دونوں افراد گرفتار۔تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 روز قبل معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے ایک دوسرے کو زخمی کرنے والے دونوں افرادکو گرفتارکرلیا،متن مقدمہ کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر دونوں افراد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس سے دونوں زخمی ہوئے، وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا,دیگر کارروائیاں،15افراد کوحراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے15افراد کو حراست میں لے کر75لیٹرو01بوتل شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ ٹیکسلا،چکلالہ،کہوٹہ، واہ کینٹ، بنی، ریس کورس، کلرسیداں، جاتلی، صادق آباد، ویسٹریج، آر ائے بازاراور صدر بیرونی کے علاقوں میں کی گئیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »