LOADING

Type to search

Karachi National

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) انتظامی نااہلی پر قومی ادارہ برائے امراضِ قلب کے خلاف بڑا عدالتی فیصلہ

Share

کراچی (رپورٹ پیر بخش نوناری)کراچی سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے قومی انسٹی ٹیوٹ آف قلبی امراض (قومی ادارہ برائے امراضِ قلب) کے خلاف سنائے گئے فیصلے کے بعد صورتحال نہایت سنگین اور تشویشناک قرار دی جا رہی ہے عدالتِ عالیہ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طاہر صغیر کی سربراہی میں مبینہ انتظامی نااہلی اور متنازعہ فیصلوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا عدالت نے شعبۂ خریداری کے سربراہ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ گریڈ 17 کا ایک افسر غیر قانونی طور پر گریڈ 19 کی اسامی پر فائز تھا، جو قواعد و ضوابط کے منافی ہے۔ عدالت نے واضح ہدایات جاری کیں کہ آئندہ تمام تقرریاں اور انتظامی فیصلے سختی سے قانون اور طے شدہ قواعد کے مطابق کیے جائیں اپنے ریمارکس میں عدالت نے کہا کہ کسی بھی بڑے عوامی طبی ادارے میں اختیارات سے تجاوز اور غیر منصفانہ طرزِ عمل ہرگز قابلِ قبول نہیں۔ عدالت نے درخواست گزار کے مؤقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ سنایا اور اس بات پر زور دیا کہ مسلسل غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی اقدامات کسی بھی بڑے طبی ادارے کی ساکھ، کارکردگی اور عوامی اعتماد کو تباہی کی طرف لے جا سکتے ہیں۔یہ فیصلہ قومی ادارہ برائے امراضِ قلب کی انتظامیہ کے لیے ایک واضح اور دوٹوک پیغام ہے کہ انتظامی نااہلی اور اختیارات کے غلط استعمال کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »