کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس آئی سی وی ڈی میں اختیارات کا ناجائز استعمال سندھ حکومت فوری کارروائی کرے۔
Share
کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس آئی سی وی ڈی میں اختیارات کا ناجائز استعمال سندھ حکومت فوری کارروائی کرے۔ کراچی موسیٰ میمن، چیف آپریٹنگ آفیسر، غیر قانونی طور پر سندھ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز(ایس آئی سی وی ڈی) میں اپنے عہدے پر فائز رہے اور اختیارات کا مبینہ طور پر ناجائز استعمال کیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بغیر کسی مجاز اتھارٹی کی منظوری کے کنٹریکٹ ملازمین کی تقرریاں کیں، جس کے باعث ادارے پر تقریباً 268 ملین روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑا۔مزید برآں، اولڈ لائبلٹیز” کے نام پر تقریباً 668 ملین روپے کی ادائیگیوں میں بھی سنگین بے ضابطگیوں اور شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہےاطلاعات کے مطابق ان معاملات میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور ذاتی مفادات کے حصول کے لیے فیصلے کیے گئے، جس سے ادارے کو بھاری مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ان الزامات کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ناگزیر ہیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔

