LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی سید علی ناصر رضوی کا ڈی چوک میں منعقدہ افطار ڈنر میں شرکت

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی نے سکیورٹی ڈویژن کے افسران ،سول سوسائٹی کے نمائندگان، چیمبر آف کامرس کے عہدیداران اور تاجر برادری کے اراکین کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔ شُرکاء نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام، کاروباری مراکز، عوامی مقامات کی سکیورٹی اور پولیس و کمیونٹی کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے پولیس کی خدمات کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی چوک میں منعقدہ افطار ڈنر میں شرکت کی۔اس موقع پر سکیورٹی ڈویژن کے سینئر پولیس افسران ،سول سوسائٹی کے نمائندگان، چیمبر آف کامرس کے عہدیداران اور تاجر برادری کے اراکین بھی موجود تھے۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انہیں ہر ممکن سہولیات بہم پہنچانے کے لئے مصروف عمل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افطار ڈنر میں شرکت کا مقصد فیلڈ میں مصروفِ عمل افسران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور ان کی عملی ذمہ داریوں کے تناظر میں سکیورٹی حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانا تھا، تاکہ اسلام آباد میں امن و امان کی فضا مُستحکم رہے اور شہری خود کو محفوظ محسوس کریں۔افطار ڈنر کے شُرکاء نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام، کاروباری مراکز، عوامی مقامات کی سکیورٹی اور پولیس و کمیونٹی کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے پولیس کی خدمات کو سراہا۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے نماز فجر میں مساجد کے باہر سکیورٹی ڈیوٹیز سرانجام دینے والے پولیس افسران سے ملاقات کی۔ مساجد و امام بارگاہوں کے سکیورٹی انتظامات کا ازخود جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا ہر افسر اور جوان اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے پرعزم ہے،فرض کی انجام دہی پر فورس کے ہر جوان کا کردار قابل تحسین ہے ،انہوں نے تمام افسران وجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور نیک نیتی پر فخر ہے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »