LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ترکش ائیر فورس کا ایف 16 جنگی طیارہ ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ترکش ائیر فورس کا ایف 16 جنگی طیارہ ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا’ ترک وزارت دفاع نے بتایا کہ طیارے نے صوبے بالیکیسر میں 9 ویں مین جیٹ بیس سے اڑان بھری اور اڑان بھرنے کے فوراً بعد طیارے کا ریڈیو اور ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا’ طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور ہائی وے کے قریب سے طیارے کے ملبے کو تلاش کرلیا گیا جب کہ حادثے میں پائلٹ جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ائیر فورس کے میجر ابراہیم بولات کے نام سے کی گئی ہے ‘ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا گیا ہے جب کہ صوبے کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »