اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت اہم میٹنگ کا انعقاد۔
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت اہم میٹنگ کا انعقاد۔
میٹنگ میں بس ٹرمینلز مینجرز سے مسافروں کی آمد و رفت کا ریکارڈ اسلام آباد پولیس کے ٹریول آئی سافٹویئر میں درج کرنے ،مسافروں کی مشکوک نقل و حرکت سے متعلق پولیس کو فوری اطلاع کرنے اور جیو ٹیگنگ کے مراحل سے بھی گزارنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی سیف سٹی / ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر او ایف سی واصف سرور، ٹیکنیکل ٹیم کے اراکین اور مختلف بس ٹرمینلز کے منیجرز نے شرکت کی۔اجلاس میں بس اڈوں پر سکیورٹی اور نگرانی کے نظام کو مزید مو¿ثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی سیف سٹی نے ٹیکنیکل ٹیم کو ہدایت کی کہ بس ٹرمینلز پر چہروں کی شناخت کرنے والے جدید کیمروں کی تنصیب ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا سکے۔اجلاس میں اڈہ منیجرز کو ہدایت کی گئی کہ مسافروں کی آمد و رفت کا مکمل ریکارڈ اسلام آباد پولیس کے ٹریول آئی سافٹ ویئر میں باقاعدگی سے درج کیا جائے۔ مزید برآں، مشکوک نقل و حرکت کی فوری اطلاع متعلقہ پولیس حکام کو دینے اور مسافروں کے ڈیٹا کو جیو ٹیگنگ کے مراحل سے گزارنے پر بھی زور دیا گیا تاکہ مو¿ثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس کے دوران نہ صرف مسافروں کی نقل و حرکت کی مو¿ثر مانیٹرنگ بلکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہونے والی گاڑیوں پر کڑی نظر رکھنے کے اقدامات بھی زیرِ غور آئے۔ ڈی جی سیف سٹی / ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں، ریڈ زون، اہم عوامی مقامات، بس اڈوں اور مارکیٹوں کی نگرانی سیف سٹی کے جدید کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے، جبکہ مو¿ثر مانیٹرنگ کے لیے خصوصی چیک پوسٹس بھی قائم کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہر کی فضائی نگرانی کے لیے جدید ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نشاندہی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کی جا رہی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو ای چالان بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔ڈی جی سیف سٹی نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کر رہی ہے۔ ٹریول آئی سافٹ ویئر نہ صرف بیرونِ شہر سے آنے والے افراد کے ڈیٹا کے اندراج میں معاون ثابت ہو رہا ہے بلکہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کی نشاندہی میں بھی انتہائی مو¿ثر کردار ادا کر رہا ہے۔



