LOADING

Type to search

Karachi National

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی میں ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کی رپورٹ سندھ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز میں ادویات کی خریداری کے عمل میں سنگین مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔

Share

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی میں ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کی رپورٹ سندھ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز میں ادویات کی خریداری کے عمل میں سنگین مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔آڈٹ کے مطابق 203.61 ملین روپے مالیت کی ادویات تاخیر سے فراہم کی گئیں۔ معاہدے کے تحت سپلائر کو پانچ دن کے اندر ادویات فراہم کرنا لازم تھا۔ خلاف ورزی کی صورت میں آرڈر منسوخ کرنا، سپلائر کو بلیک لسٹ کرنا اور سیکیورٹی ڈپازٹ ضبط کرنا ضروری تھا، مگر کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انوائسز اور ڈیلیوری چالان پر تیاری اور میعاد ختم ہونے کی تاریخ درج نہیں تھی۔ مشترکہ انسپیکشن بھی نہیں کی گئی۔ سپلائر سے سیکیورٹی ڈپازٹ حاصل نہیں کیا گیا اور تاخیر کے حوالے سے کوئی تحریری وضاحت طلب نہیں کی گئی۔یہ بے ضابطگیاں اس وقت سامنے آئیں جب دل کے مریضوں کو جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت کا سامنا تھا۔ رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے سپلائر کو ذاتی یا مالی مفادات کے تحت غیر معمولی رعایت دی گئی۔رپورٹ میں چیف آپریٹنگ آفیسر مسٹر موسیٰ میمن کی جانب سے اختیارات کے مبینہ غلط استعمال کی نشاندہی کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ نے اس معاملے کو خریداری اور معاہداتی نظام کی مکمل ناکامی قرار دیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »