اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) 20 فروری 2003 پاکستانی فضائیہ کی تاریخ کا بدترین دن تھا’ ایئر چیف مارشل مصحف علی میر ‘ کوہاٹ کے قریب طیارہ حادثے میں اہلیہ اور پندرہ ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) 20 فروری 2003 پاکستانی فضائیہ کی تاریخ کا بدترین دن تھا’ ایئر چیف مارشل مصحف علی میر ‘ کوہاٹ کے قریب طیارہ حادثے میں اہلیہ اور پندرہ ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے’ مصحف علی میر 20 نومبر 2000ء کو پاکستان فضائیہ کے نویں سربراہ مقرر ہوئے اور اپنی شہادت تک اس منصب پر فائز رہے’ مصحف علی میر لاہور میں پیدا ہوئے’ 1966ء میں پاکستان فضائیہ جوائن کی۔ 1971ء کی جنگ میں انہوں نے F6 فائٹر پرہندوستانی MIG21 مار گرایا، جو ان کی پیشہ ورانہ مہارت کا روشن ثبوت ہے۔ جنگ کے بعد انہوں نے ایئر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے وار اسٹڈیز اور اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں، مصحف علی میر پاکستان فضائیہ کے اُن ممتاز سپہ سالاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے ادارہ جاتی اصلاحات، عملی قیادت اور جنگی تیاری کے میدان میں گہرے نقوش چھوڑے اپنے کیریئر میں انہوں نے نائٹ اسٹرائیک اسکواڈرن، ناردرن اور سدرن ایئر کمانڈز، اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس جیسے اہم اداروں کی قیادت کی۔ واشنگٹن میں ایئر اتاشی کی حیثیت سے خدمات، F16 کی اہلیت، اور بڑے دفاعی منصوبوں جیسے پروجیکٹ گرین فلیش اور پروجیکٹ فالکن میں ان کا کردار نمایاں رہا۔ انہوں نے فضائی طاقت کی جدید کاری، آپریشنل تیاری اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کیا 2001- 2002 کے پاک بھارت فوجی تعطل کے دوران بطور چیف آف ایئر اسٹاف، انہوں نے فضائیہ کو ہائی الرٹ پر رکھا اور جنگی تیاریوں کی براہِ راست نگرانی کی۔ 9/11 کے بعد، امریکی فضائیہ سے اF16 کے اسپیئر پارٹس اور سافٹ ویئر اپڈیٹس کی بحالی جیسے حساس معاملات میں ان کی سفارتی اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں سامنے آئیں 20 فروری 2003ء کو کوہاٹ کے قریب شدید موسمی حالات میں پاک فضائیہ کے فوکر F27 طیارے کے حادثے میں وہ اپنی اہلیہ مسز بلقیس ‘ ائیر وائس مارشل عبدالرزاق ‘ ائیر وائس مارشل سلیم نواز ‘ ائیر کموڈور سید جاوید صابر ‘ایئر کموڈور رضوان اللہ خان’ گروپ کیپٹن آفتاب چیمہ، ونگ کمانڈر سید تبسم عباس’ سکواڈرن لیڈر احمد یوسف’ سکواڈرن لیڈر عبدالرب (پائلٹ) سکواڈرن لیڈر ممتاز کیانی (کو پائلٹ) سینئر ٹیک خان محمد (نیویگیٹر) ‘ اشرف’ غضنفر’ فیاض اور خوش قدم شاہ سمیت شہید ہو گئے۔ سرکاری تحقیقات کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی اور موسم کے باعث پیش آیا، ان کی نماز جنازہ پی اے ایف سپورٹس کمپلیکس میں ادا کی گئی’ ان کی اور تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ مومن پورہ قبرستان لاہور کے میں ہوئی ایئر چیف مارشل مصحف علی میر کو نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت اور متعدد ملکی و غیر ملکی اعزازات سے نوازا گیا

