اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) سابق وزیراعظم کی اہلیہ پنکی پیرنی کی دست راست گوگی فرحت شہزاد ی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف تھانہ صدر گوجرانوالہ میں فراڈ اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) سابق وزیراعظم کی اہلیہ پنکی پیرنی کی دست راست گوگی فرحت شہزاد ی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف تھانہ صدر گوجرانوالہ میں فراڈ اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا’ ایف آئی آر میں مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر کو بھی نامزد کیا گیا ہے، چوہدری اقبال گجر فرح گوگی کے سسر اور احسن جمیل کے والد ہیں’ ایف آئی آر کے مطابق سوسائٹی 2005 میں بنائی گئی، جی ڈی اے سے پی ٹی آئی دور حکومت میں منظوری لی گئی، ملزمان نے سوسائٹی میں پارک، اسکول اور قبرستان کے لیے مختص اراضی کو فروخت کیا’پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں چوہدری اقبال گجرکے بیٹے، بھائی اور بھتیجے بھی نامزد ہیں جبکہ سوسائٹی کے منیجر اور ملازمین بھی ملزم نامزد ہیں

