LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) امام بارگاہ خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے خودکش بمبار یاسر ولد بہادر خان کی والدہ’دو بھائی بلال اور ناصر اوربہنوئی عثمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ)(عباس بیگ مرزا) امام بارگاہ خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے خودکش بمبار یاسر ولد بہادر خان کی والدہ’دو بھائی بلال اور ناصر اوربہنوئی عثمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خود کش بمبار کی والدہ کو اسلام آباد کے پوش سیکٹر F 10 سے گرفتار کیا گیا ہے’ حملہ آور یاسر مسلسل اپنے بھائیوں اور بہنوئی کے ساتھ رابطے میں تھا ‘ جامع مسجد خدیجہ الکبریٰ پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد کی جانے والی تحقیقات اور سرچ آپریشن کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد میں انٹیلی جنس اور پولیس ٹیم پر حملے کے نتیجے میںایک پولیس افسر اعجاز خان شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ایک انٹیلی جنس اہلکار بھی زخمی ہے اہم سہولت کار نوشہرہ میں مارا گیا’ سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی مسجد میں دھماکہ کرنے والا خودکش حملہ آور نوشہرہ کا ہی رہائشی تھا جس کی تلاش میں یہ سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا’ تفتیشی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے خودکش بمبارکا شناختی کارڈ بھی ملا، شناختی کارڈ کی بنیاد پر حملہ آور کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے شناختی کارڈ پر مستقل پتہ عباس کالونی، شیروجنگی چارسدہ روڈ پشاور درج ہے جبکہ موجودہ پتہ گنج محلہ قاضیان پشاور بتایا گیا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »