ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ، گہر خان روڈ پر گھر میں چوری کرنے والے 03 ملزمان گرفتار
Share
ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ہری پور تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ، گہر خان روڈ پر گھر میں چوری کرنے والے 03 ملزمان گرفتار ،ملزمان سے ایک عدد آئی سی ڈی ، سولر پلیٹ ،گھڑی ، طلائی زیورات برآمد ۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ،
تھانہ سٹی کی حدود گہر خان پر گھر میں چوری کا واقع رونما ہوا۔مدعیا کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 380.34 پی پی سی مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سٹی سعید یدون کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے ملزمان رفاقت عرف حاجی ولد فرید، بلال ولد اقبال اور علی اکبر ولد عبدالغفور ساکنان گہر خان روڈ کو گرفتار کرکے ایک عدد lcd ، سولر پلیٹ ،گھڑی اور طلائی زیورات برآمد کرلیے ۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے،

