اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) اسلام آباد/وفاقی پولیس کے کھنہ سرکل میں کھلے عام منشیات فروشی
Share
اسلام آباد/وفاقی پولیس کے کھنہ سرکل میں کھلے عام منشیات فروشی، نیشنل ایکشن پلان پر عدم توجہ کے باعث غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے ٹھکانے، چوری ڈکیتی اور سرقہ کے واقعات ،کرائم ریٹ میں اضافہ، غیر قانونی اسلحہ کی فروخت میں ملوث جرائم پیشہ افراد کام کر رہے ہیں، آئس کی فروخت کی جا رہی ہے کھنہ سرکل میں بڑھتی وارداتوں کے باعث علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ،کھنہ پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے عوامی اور سماجی حلقوں نے موجودہ صورتحال کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں رہنے کے باوجود وہ خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں علاقہ مکینوں نے آئی جی اسلام اباد سمیت ایس ایس پی اپریشن قاضی علی رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ کھنہ سرکل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے علاقہ مکینوں نے آئی جی آئی جی سید علی ناصر رضوی سمیت وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ڈی پی او کھنہ سرکل کی حدود میں منشیات فروشی کے خاتمے کے لیے پولیس کو بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن کا مظاہرہ کرنا چاہیے مکینوں کے مطابق علاقے میں آئس کا دھندا کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن کی ضرورت ہے

