لاہور (ڈیجیٹل پوسٹ) بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مذہبی ہم آہنگی اور امنِ عامہ برقرار رکھنے کے لیے بعض پابندیاں
Share
لاہور (عباس بیگ مرزا) بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مذہبی ہم آہنگی اور امنِ عامہ برقرار رکھنے کے لیے بعض پابندیاں عائد کی ہیں’ نوٹیفکیشن کے مطابق پتنگوں پرمقدس کتب، مذہبی مقامات یا کسی شخصیت کی تصویر لگانے پر پابندی ہے ساتھ ہی کسی ملک یاسیاسی جماعت کے جھنڈے کی تصویر والی پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت ‘ دھاتی تار اور نائلون ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے’ تاہم بغیر تصویر یک رنگی یا کثیر رنگی پتنگ یا گُڈّا استعمال کرنے کی اجازت ہے لاہور میں بسنت کے دوران موٹر سائیکل پر سیفٹی راڈ کا استعمال لازم ہے، بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت کارروائی کریں گے محکمہ داخلہ کے مطابق صرف قانون کے مطابق پتنگ بازی کا سامان شہر میں آئے گا جبکہ ممنوعہ سامان فوری ضبط ہوگا

