ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) کیا غربت جرم اور کرپشن کا جواز بن سکتی ہے؟
Share
ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) گزشتہ روز ڈی پی او ہری پور نے کھلی کچہری کچھ یوں کہا ، پولیس کی کم تنخواہوں کو کرپشن کا جواز بنا کر پیش کیا، یہ سن کر شدید حیرت اور افسوس ہوا ، کہ وہ ادارے جن کے ذمے انصاف کا قیام ہے، وہاں سے کرپشن کو ’جائز‘ قرار دینے کی آوازیں آ رہی ہیں،
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پاک جرنلسٹ ڈیفنس کونسل ملک رضوان چوہان نے کہا بے شک مہنگائی کے اس دور میں تنخواہیں کم ہیں، لیکن کیا ایک عام مزدور جس کی آمدن پولیس اہلکار سے بھی کم ہے، اسے یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے فرائض میں خیانت کرے؟
کرپشن صرف پیسے لینا نہیں، بلکہ یہ اس اعتماد کا قتل ہے جو عوام ریاست پر کرتے ہیں،
جب ایک محافظ ہی لٹیرے کا روپ دھار لے اور اس پر فخر کرے، تو مظلوم انصاف کے لیے کہاں جائے؟
ہمیں تنخواہوں میں اضافے کی بات ضرور کرنی چاہیے، لیکن کرپشن کو ’مجبوری‘ کا نام دے کر اسے مقدس بنانا معاشرے کی بنیادیں کھوکھلا کرنے کے مترادف ہے،
کسی بھی اعلیٰ پولیس افسر کی جانب سے کرپشن کو “کم تنخواہ” کا بہانہ بنا کر جائز قرار دینا نہ صرف اخلاقی طور پر غلط ہے بلکہ یہ قانون اور حلف کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے،
جب تک پولیس افسران اپنے پولیس ڈیپارٹمنٹ والوں پہ انکی کرپشن پہ پردے ڈالتے رہیں گے ہمارے معاشرے سے کبھی بھی کرپشن ختم نہیں کی جا سکتی ، افسوس صد افسوس ہری پور کے ڈی پی او نے اپنے پیٹی بند بھائیوں کی کرپشن چھپانے کے لیے کم تنخواہوں کا جو سہارا لیا ہے اس سے ضلع ہری پور کی عوام کا اعتماد محمکہ پولیس سے اٹھ گیا
ہری پور کی پڑھی لکھی باشعور عوام نے آئی جی خیبرپختونخواہ ، ڈی آئی جی ہزارہ ڈویژن سے پرزور مطالبہ کیا کہ ضلع ہری پور سے ایسے پولیس افسران کا قبلہ درست کیا جائے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کرنے والے ڈی پی او کو ہری پور لایا جائے ،

