LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پنجاب پولیس کی نئی قیادت, راؤ عبدالکریم بطور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب مقرر

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) وفاقی حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے 24 ویں کامن کے مایہ ناز اور انتہائی منجھے ہوئے افسر، راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، فرض شناسی اور بے داغ کیریئر کی بدولت پہچانے جانے والے راؤ عبدالکریم اس تعیناتی سے قبل ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ پنجاب جیسے حساس اور اہم عہدے پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ فیلڈ کمانڈ اور انتظامی امور میں وسیع تجربہ رکھنے والے نو منتخب آئی جی پنجاب نے ہمیشہ چیلنجنگ حالات میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ان کی ولولہ انگیز قیادت میں پنجاب پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، انصاف کی فوری فراہمی اور امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانے میں سنگِ میل طے کرے گی

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »