LOADING

Type to search

Karachi National

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی ویسٹ میں گٹکا ماوا فروشی کے خلاف پولیس نے مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے دو عادی ملزمان کو گرفتار کر لیا

Share

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی ویسٹ میں گٹکا ماوا فروشی کے خلاف پولیس نے مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے دو عادی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائیاں تھانہ پیرآباد پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انجام دیں پہلی کارروائی میں پولیس نے محمد مدثر ولد محمد اسحاق کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 65 پڑیاں گٹکا ماوا، چار کلوگرام سے زائد مقدار، اور نقد رقم برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور ماضی میں بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، جن میں چوری، اسلحہ ایکٹ اور گٹکا ماوا ایکٹ کے مقدمات شامل ہیں۔دوسری کارروائی میں تھانہ پیرآباد پولیس نے جنید ولد مہرباز خان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مطلوب گٹکا ماوا فروشوں کی فہرست میں شامل تھا۔ ملزم کے قبضے سے 110 پڑیاں گٹکا ماوا، سات کلوگرام سے زائد مقدار، اور نقد رقم برآمد کی گئی پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گٹکا ماوا فروشی صحت عامہ کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اس کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »