کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی ویسٹ: پیرآباد پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کراچی ویسٹ کے تھانہ پیرآباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
Share
کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی ویسٹ: پیرآباد پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کراچی ویسٹ کے تھانہ پیرآباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے احکامات پر پیرآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم حیات اللّٰہ ولد مہر خان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 27 گرام آئس موبائل فون فروختگی کی رقم برآمد شدہ سامان ملا ہے ملزم کا عادی جرائم پیشہ ور ہونے کا اعتراف بھی کیاہے جبکہ ایس ایچ او پیر آباد نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی منشیات اور اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ جبکہ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ یہ کارروائی منشیات فروشی کے خلاف پولیس کی مستقل جدوجہد کا حصہ ہے۔اورمنشیات فروشی کے خلاف جنگ ہے انہونے کہا کہ منشیات فروشی ایک بڑا مسئلہ ہے جو نہ صرف افراد بلکہ معاشرے کو متاثر کرتا ہے۔ پولیس کی یہ کارروائی منشیات فروشی کے خلاف جنگ میں ایک اہم قدم ہے۔ ہم انہونے بتایا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ پولیس اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور منشیات فروشی کے خلاف موثر کارروائی کرے گی۔



