LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ مورگاہ انسپکٹر گلناز بیگم کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی کارروائی

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ)(مظہر شاہ)ایس ایچ او تھانہ مورگاہ انسپکٹر گلناز بیگم کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، 4 ماہ قبل گھر سے طلائی زیوارت چرانے والی گھریلو ملازمہ اپنے شوہر اور ساتھی سمیت گرفتار، طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 40 لاکھ روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ماہ قبل گھر سے طلائی زیوارت چرانے والی گھریلو ملازمہ کو اس کے شوہر اور ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد سے طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 40 لاکھ روپے برآمد ہوئی، ملزمہ اپنی ساتھی کے ہمراہ گھر میں کام کاج کے بہانے داخل ہوئی اور اپنا فرضی اور جھوٹا نام مالک مکان کو بتایا، ملزمہ طلائی زیورات چرا کر روپوش ہو گئی تھی، مورگاہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گھریلو ملازمہ اس کے شوہر اور ساتھی کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ شہری ملازمین کا اندراج لازمی کروائیں،شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »