LOADING

Type to search

National

خیبر (ڈیجیٹل پوسٹ) بھاری منشیات برآمد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل آفریدی اور وزیرِ محکمہ ایکسائز جناب سید فخر جہان کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سیکریٹری محکمہ ایکسائز خالد الیاس اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عبدالحلیم خان کے احکامات اور گائیڈ لائن کے مطابق صوبہ بھر میں منشیات کےخلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

Share

خیبر (ڈیجیٹل پوسٹ): بھاری منشیات برآمد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل آفریدی اور وزیرِ محکمہ ایکسائز جناب سید فخر جہان کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سیکریٹری محکمہ ایکسائز خالد الیاس اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عبدالحلیم خان کے احکامات اور گائیڈ لائن کے مطابق صوبہ بھر میں منشیات کےخلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں خیبر میں ایکسائز اینٹیلیجنس سکواڈ نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 5.04 من (201600 گرام) چرس برآمد کی گئی جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پشاور ( رپورٹ ملک رضوان چوہان ) وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل آفریدی واضح احکامات ہے کہ“منشیات معاشرے، خصوصاً نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں، اس ناسور کے خاتمے کے لیے حکومت کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گی۔ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔”

مذید وزیرِ محکمہ ایکسائز جناب سید فخر جہان نے واضح ہدایات ہے کہ “منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد ہر حال میں یقینی بنایا جائیگا۔ ایکسائز فورس کو مزید متحرک اور مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ صوبے کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔”

حکومتِ خیبر پختونخوا منشیات کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور عوام کے جان و مال اور نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔

 

کیس کی تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سعود خان گنڈاپور پراوینشل انچارج ایکسائز انٹیلیجنس بیورو اور ماجد خان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نارکوٹکس کنٹرول کے زیر نگرانی وحید اکبر خان انسپکٹر ، عدنان شاہد سب انسپکٹر ، ولید خان سب انسپکٹر ، ملک نیاز خان اسسٹنٹ سب انسپکٹر ایکسائز اینٹیلیجنس اور ماجد حسین ایس ایچ او تھانہ ایکسائز خیبر نے شاہ کس جمرود کے قریب دوران کاروائی بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دوران تلاشی گاڑی نمبری LES 2022 سے دوران تلاشی 5.04 من (201600 گرام) چرس برآمد کی، ایک ملزم عمراد علی ولد انداز علی ساکن مردان کو موقع پر گرفتار کر کے نامزد ملزم ہارون ساکن باڑہ کے خلاف مذید تفتیش کے لئے تھانہ ایکسائز خیبر میں مقدمہ درج کر دیا گیا،

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »