LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) یو سی 78 میں دردناک واقعے کی ایم کیو ایم پاکستان کے سابق ایم این اے کے امیدوار سید ندیم منصور کا سخت ردعمل

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) این اے-47 کی یو سی 78 میں دردناک واقعے کی ایم کیو ایم پاکستان کے سابق ایم این اے کے امیدوارنے سخت ردعمل دیتے ہوئے نے کہا کہ ہم صرف افسردہ ہی نہیں بلکہ ہمیں افسوس ہوا ہے کہ یہ ناقص سیلنڈر کس طرح بک رہا ہے اور کنزیومر پروٹیکشن یونٹ کے افسران کس طریقے سے انسپیکشن کرتے ہیں اور یہ سیلنڈر عام آدمی کو کیسے بیچ دیا جاتا ہے ۔ سید ندیم منصور رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے اپنی ٹیم جس میں شوکت حیات ، حبیب خان، وقاص احمد ، اقبال محمد ، رضوان ، شوکت ، زاکر حسین وغیرہ کے ساتھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ ناقص سلینڈر کی باقاعدہ تفشیش کی جائے اور ان کے گھر والوں کے لیئے مناسب اقدام اٹھائیں جائیں انہوں نے مطالبہ کی کہ ر سلنڈر کمپنی کو ایسا سبق دیا جائے تاکہ آئندہ ناقص مال کسی کی موت کا سبب نہ بنے ۔ گیس لیک ہوتی تو اور بات تھی لیکن سلنڈر کا پھٹنا یہ دلیل ہے کہ اداروں کی چیکنگ میں بھی کمی رہی ہے ہم اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے جب تک حکومت دادرسی نہیں کرے گی ۔ ہم ایم کیو ایم پاکستان تمام گھر والوں ، ان کے خاندان اور علاقے کے متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »