راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ، ایس ڈی پی اوز کے ریڈر سٹاف اور ڈی ایف سیز کی شرکت، ایس ایس پی آپریشنز نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، کائیٹ فلائنگ کی روک تھام کے لیے تھانہ جات میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی جائیں،خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں، اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے، کوائف کرایہ داری کے اندراج کو زیرو ٹارلینس پر یقینی بنایا جائے، منشیات کے مقدمات میں بری ہونے والے افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائغیر قانونی مقیم افغان باشندوں اور غیر ملکی افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں کی جائیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائےگا،



