کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایمریٹس کی پریمیئم اکانومی سروس کا دائرہ مزید وسیع، کراچی بھی شامل
Share
کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ)، 9 جنوری، 2026۔ 09/01/2026, ایمریٹس کی پریمیئم اکانومی سروس کا دائرہ مزید وسیع، کراچی بھی شامل
* یکم مارچ سے روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے لئے ایمریٹس کا خصوصی طیارہ آپریٹ کرے گا
* پریمیئم اکانومی دس نئے شہروں میں متعارف ہوگی، دو موجودہ مقامات پر مزید پروازوں کا اضافہ
ایمریٹس ایئرلائن اپنے اپگریڈ شدہ بوئنگ 777 اور نئے A350 طیاروں کو ایشیاء، مشرقِ وسطیٰ، یورپ، شمالی امریکا، افریقہ اور آسٹریلیا کے اہم شہروں تک متعارف کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی اور اپنی پریمیئم اکانومی کے ساتھ دوران سفر جدید سہولیات کو اپنے نیٹ ورک کے مزید شہروں تک وسعت دے رہی ہے۔ یکم مارچ سے ایمریٹس کا اپگریڈ شدہ تھری کلاس بوئنگ 777-200 ایل آر طیارہ روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے لیے EK606/607 پرواز کے طور پر آپریٹ کرے گا۔اگر طیارے مقررہ وقت سے قبل اپگریڈ ہوگئے تو انکے ذریعے سفری سروس کا آغاز مقررہ تاریخ سے قبل بھی ممکن ہے۔
مسافر ایمریٹس کی ایوارڈ یافتہ پریمیئم اکانومی سروس سے لطف اندوز ہو سکیں گے، جس میں ٹانگیں پھیلانے کی کشادہ جگہ، اضافی سہولیات، بہتر و معیاری کھانوں سمیت مزید سفری خدمات شامل ہیں۔ یکم جولائی تک ایمریٹس اپنے جدید کیبن انٹیریئرز کے ساتھ اپگریڈ شدہ A380 جہاز، بوئنگ 777 جہاز اور A350 طیاروں کو 84 سے زائد روٹس پر متعارف کرائے گا، جس کے نتیجے میں پورے نیٹ ورک میں اسکی طرف سے یکساں اور اعلیٰ معیار کے سفر کی عکاسی ہوگی۔ اسکے فضائی ٹکٹس emirates.com، ایمریٹس ایپ، آن لائن اور آف لائن ٹریول ایجنٹس کے ساتھ ساتھ ایمریٹس کے ریٹیل اسٹورز سے بھی بک کروائے جا سکتے ہیں۔
پریمیئم اکانومی کے روٹس میں توسیع کے تحت ایشیاء، آسٹریلیا، افریقہ، مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور شمالی امریکا کے دیگر شہروں میں ادیس ابابا، بارسلونا، بصرہ، کوچی، کوپن ہیگن، میکسیکو سٹی، روم، تائی پے اور تہران شامل ہیں۔



