LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ٹریفک پولیس نے گزشتہ سال لائسنسنگ سہولیات کے حوالے سے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ٹریفک پولیس نے گزشتہ سال لائسنسنگ سہولیات کے حوالے سے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
سال 2025 میں 13لاکھ 86ہزار887شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کی گئیں اور نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، 13لاکھ 86 ہزار887 شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کی گئیں 4 لاکھ 34ہزار سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لرنر پرمٹ بنائے جبکہ ریکارڈ 2 لاکھ 44 ہزار 825 نئے ڈرائیونگ لائسنس اور3 ہزار 932 انٹرنیشنل لائسنس جاری کیے گئے، گزشتہ سال61ہزار 535شہریوں نے لائسنسوں کی تجدید ،6 ہزار 174 شہریوں نے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی توثیق کروائی اور 1ہزار 884 نے ڈوپلیکیٹ لائسنس حاص کیاجبکہ 6 لاکھ30ہزار سے زائد شہریوں کو مختلف نوعیت کی دیگر لائسنسنگ سروسزبھی فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال صوبہ بھر میں 50لاکھ سے زائد شہریوں نے ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لو ڈکیے۔شہریوں کی سہولت اور آسانی کے پیش کیلئےDLIMSویب سائٹ پر آن لائن نئے لرنرپرمٹ، لائسنس کی تجدید سمیت دیگرلائسنسنگ سہولیات فراہم کی گئیں ہیں جس سے شہری گھر بیٹھے بھر پور استفادہ کر سکتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ضلع راولپنڈی میں نہ صرف لائسنسنگ سینٹرز کی تعداد کو بڑھایا گیا ہے بلکہ دور دراز سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو انکی دہلیز پر لائسنسنگ سہولیات فراہم کرنے کیلئے مزید 2نئے موبائل لائسنسنگ و پولیس اسٹیشن وینز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جس میں ایک لائسنسنگ وین کو صرف خواتین کیلئے مختص کیا گیا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی جدید ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے لائسنسنگ سینٹرز میں لائسنس کے حصول کو صرف اصلی شناختی کارڈ کے ذریعے ممکن بنایا گیا ہے، میرٹ اور شفافیت کے پیش نظر کمپیوٹرائز سائن ٹیسٹ اور ویڈیو آٹومیٹڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے ذریعے سفارش کلچر کا مکمل خاتمہ کیا گیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »