LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایف ائی اے ہیڈ کوارٹر میں اردلی روم کا انعقاد

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایف ائی اے ہیڈ کوارٹر میں اردلی روم کا انعقاد نظم و ضبط کی خلاف ورزی بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز میں ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز میں ملوث 10 افسران و اہلکاروں کو سزائیں سنائی گئیں ڈیوٹی ٹریننگ کورس سے غیر حاضری پر چھ اہلکاروں کو وارننگ جاری کی گئی انسپیکٹر محمد اقبال کو کانسٹیبل ڈرائیور کی بھرتی کے دوران ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق نہ کرنے پر ایک سال کے لیے سب انسپیکٹر کے عہدے پر تنزلی کر دی گئی ٹیکنیکل اسسٹنٹ نازش اکمل کو غیر حاضری پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا انسپیکٹر اسد افتخار اعوان کو ناقص تفتیش پر دو سال کے لیے دو پے سکیل کم کرنے کی سزا سنائی گئی کانسٹیبل کامران سلیم کو ڈیوٹی سے غیر حاضری کے الزام میں ایک سال کے لیے ترقی روکنے کی سزا دی گئی ہیڈ کانسٹیبل محمد علی کو ڈیوٹی سے غیر حاضری کے الزام میں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا کانسٹیبل محمد حمزہ کو نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں تربیت سے غیر حاضری پر تین سال کے لیے انکریمنٹ روکنے کی سزا دی گئی کاسٹیبل محمد وقار کو نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں تربیت سے غیر حاضری پر ایک سال کے لیے انکریمنٹ روکنے کی سزا دی گئی ہیڈ کانسٹیبل محمد عدنان اے ایس ائی عاصم گلزار ہیڈ کانسٹیبل شعیب محمد خان کانسٹیبل اندر کمار کانسٹیبل روبیہ ساجد اور کانسٹیبل طاہر حسین کو ڈیوٹی اور تربیت سے غیر حاضر ی پر وارننگ جاری کی گئی محکمہ احتساب کا مقصد قانونی اور پیشاور معیارات پر سختی سے عمل کو یقینی بنانا ہے کسی بھی قسم کی بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا کرپشن غفلت اور ناقص تفتیش میں ملوث سے اہلکاروں کی ایف ائی اے میں کوئی جگہ نہیں ہے ادارے کو کرپشن اور کالی بھیڑوں سے پاک کرنے کے لیے سخت احتساابی عمل جاری ہے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں احتسابی عمل سے انسانی سمگلنگ اور کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوگا غفلت برتنے والے افسران کو قرار باقی سزا دی جائے گی ڈی جی ایف ائی اے رفعت مختار راجہ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »