اسلام اباد (ڈیجیٹل پوسٹ) اسلام اباد ٹریفک پولیس ،اہلکاروں کی شہریوں سے بدتمیزی کے واقعات میں اضافہ
Share
اسلام اباد (ڈیجیٹل پوسٹ) اسلام اباد ٹریفک پولیس ،اہلکاروں کی شہریوں سے بدتمیزی کے واقعات میں اضافہ، بیشتر ملازم لگاتار ڈیوٹیز ، بے آرامی، نیند کی کمی اور افسران کے دباؤ پر نفسیاتی مسائل سے دوچار ہیں، شہریوں سے چرچڑے اور کھدرے لہجے میں جھگڑے کے واقعات معمول کی بات بن گئی ہے، اس پر تبصرہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ورکنگ کلاس شہریوں کی بڑی تعداد نے”عوامی سروے”کے دوران بتایا کہ ٹریفک پولیس محض دکھاوا اور عوامی سروسز کی مارکیٹنگ کیلئے سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے شہریوں کے ساتھ اپنا حسن سلوک ظاہر کر رہی ہے جو کہ شاید ایلیٹ کلاس کیلئے ہے، عام شہری سے روڈ پہ کھڑے ٹریفک اہکار کا برتاؤ اسکے برعکس اور تضحیک آمیز ہوتا ہے ٹریفک وائلیشن پر ٹریفک پولیس کے اہلکار کی جانب سے گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں سے بدتمیزی اور رشوت وغیرہ کے واقعات کی سوشل میڈیا پر بھرمار کے باوجود مجال ہے کبھی آئی ٹی پی کے اعلیٰ افسران یا ان کے ترجمان کی طرف کوئی ردعمل یا وضاحت سامنے آئی ہو، ٹریفک چیف کپٹن ریٹارئر حمزہ ذاتی تشہیر کیلئے پوڈ کاسٹیں کرتے ہیں انہیں ٹریفک میں پھنسے عام شہری کو درپیش مسائل سے دلچسپی نہیں ہے ،شہریوں کے مطابق ماتحت عملہ کی سسٹم پر گرفت اتنی مضبوط ہے کہ مسائل بڑے کمروں میں بیٹھے ہوئے اعلی افسران تک نہیں جاتے، وہاں صرف ،،سب اچھا ہے،، کی رپورٹ جاتی ہے شہریوں کے مطابق یہاں سب اپنی پوزیشن کا تحفظ اور ہاتھ کی صفائی میں مصروف ہیں یہی وہ وجوہات ہیں جو کرپشن اور بےحسی میں اضافہ کا سبب بن رہی ہیں،دوسری جانب راولپنڈی میں شہریوں کے مطابق ٹریفک پولیس عملہ کے مسائل قدر مختلف ہیں، مری روڈ بھابڑا بازارپواینٹ چاندنی چوک، سکستھ روڈ ،پیرودھائی سرکل کمرشل مارکیٹ اور ڈبل روڈ پر ڈیوٹی پر معمور ٹریفک عملہ کو بااثر سیاسی شخصیات اور اثرورسوخ رکھنے والے بڑے تاجروں کا خیال رکھنا پڑتا ہے ،گنجان علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ لاٹس،پارکنگ پلازے،گڈز ٹرانسپورٹ اور بس اسٹینڈز کے پیچھے شہر کی بااثر اور طاقتور شخصیات ہیں سروے میں سٹی ایریاز میں گلاس فیکٹری ایریا ،اصغر مال بنی چوک، سیدپور ،ہولی فیملی، صدیقی چوک اور خیابان کے مکینوں کے مطابق بعض تجاوزات کو ہٹانے سے ٹریفک کے مسائل ختم ہو سکتے ہیں

