رحیم یار خان (ڈیجیٹل پوسٹ) رحیم یار خان پولیس کی ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں کارکردگی کا سلسلہ جاری
Share
رحیم یار خان (ڈیجیٹل پوسٹ)(بیورو چیف جہانگیرحسین)رحیم یار خان پولیس کی ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے رواں سال کے دوران پولیس مقابلوں کے دوران 48 ڈاکو ہلاک ، 90 زخمی 20 سرنڈر ہوئے 82 جرائم پیشہ گینگز گرفتار کیے گئے 5 کروڑ 5 لاکھ کا ڈکیتی و چوری شدہ مال مسروقہ برآمد کیا گیا، اسی دوران 79 مغویوں کو کچہ میں انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز کرتے ہوئے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا 322 منشیات فروش گرفتار 3 ہلاک ہوئے 732 افراد کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء برائے تاوان کا شکار ہونے سے بچایا گیا ڈی پی او عرفان علی سموں کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی ضلع میں کوئی جگہ نہیں عوام کی جان و مال کے دشمنوں کے خلاف کھلی جنگ ہے منطقی انجام تک پہنچائیں گے:


