راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) خاتون کو شادی کا بتا کر فراڈ سے 17 لاکھ میں غیر ملکی کو بیچ دیا گیا لڑکی کا سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان سامنے آ گیا
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) شادی کا جھانسہ دیکر فروخت کرنے والی صادق آباد کی خاتون عنایہ بھی فرار،تھانہ صادق آباد پویس نے درخواست پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
خاتون صائمہ نے درخواست میں الزام عائد کیا کہ وہ صادق آباد کی رہائشی ہے جہاں عنایہ نام کی خاتون نے یقین دلایا کہ وہ
میری شادی اچھی جگہ کرا دے گی اور میں خوش رہوں گی، شادی کے بعد مجھے معلام ہوا کہ مجھے 17 لاکھ میں فروخت کیا گیا ہے،میری شادی کو تین ماہ ہوچکے ہیں میں حاملہ ہوں ،اپنی دیکھ بھال اور ضروریات کی غرص سے جب بھی چینی شخص سے اخراجات طلب کیے تو انکار کیا جاتا،
خاتون کے مطابق عنایہ غریب لڑکیوں کو دھوکے سے فروخت کرتی ہے
خاتون نے بتایا کہ عنایہ نے اسکا جس چینی باشندے سے رشتہ کرایا تھا وہ اسے سیکٹر ای الیون لے گیا جہاں دیگر چینی بھی آتے جاتے تھے اور اس دوران انکشاف ہوا کہ میری شادی نہیں ہوئی بلکہ مجھے 17 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا ہے۔
مذکورہ چینی شخص سے پوچھا تو اس نے تصدیق کی عنایہ کو 17 لاکھ دیے ہیں گئے ہیں، عنایہ خریدار دونوں غائب ہیں جبکہ وہ حاملہ ہوکر دربدر ہے قانونی کارروائی کی جائے

