LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National SCANDALS

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) جناح سپر مارکیٹ ہل ویو ہوٹل غیر قانونی تعمیرات دیدہ دلیری سے جاری سی ڈی اے کرپٹ افسران ملوث نکلے

Share

ہل ویو ہوٹل انتظامیہ بلڈنگ کمپلیٹیشن سرٹیفکیٹ حاصل کیئے بغیر برسوں سے غیر قانونی طور پر عمارت استعمال کر رہی یے

ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت یہاں اب بھی غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے BCS
سی ڈی اے کے سابق سٹینو گرافر کی ملکیت یہ ہوٹل برسوں سے قوائد کی خلاف ورزی پر چلایا جا رہا ہے

 

 

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت کے پوش ترین علاقے ایف سیون مرکز جناح سپر مارکیٹ ہل ویو ہوٹل غیر قانونی تعمیرات دیدہ دلیری سے جاری سی ڈی اے کرپٹ افسران ملوث نکلے ذرائع کے مطابق ہل ویو ہوٹل انتظامیہ نے آج تک بلڈنگ کمپلیٹیشن سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کیا اور برسوں سے غیر قانونی طور پر مذکورہ عمارت استعمال کر رہی یے اور سی ڈی اے BCS ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت یہاں اب بھی غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے

 

یہ ہوٹل سی ڈی اے کے سابق سٹینو گرافر کی ملکیت جس کی وجہ سے پیٹی بھائی کو بچانے کیلئے خلاف ضابطہ غیر قانونی تعمیرات اور استعمال کے باوجود ہوٹل مالکان کے خلاف کاروائی نہیں کیجا رہی ہے،سی ڈی اے کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ BCS کی غیر قانونی ہل ویو ہوٹل کے خلاف کارروائی صرف نوٹسز تک محدود ہیں اور BCS ڈیپارٹمنٹ کی ھل ویو غیر قانونی تعمیرات پر کارروائی بار بار نوٹسز سے آگے نہ بڑھ سکی ذرائع کے مطابق ھل ویو ھوٹل انتظامیہ کڑوڑوں روپے پراپرٹی ٹیکس کی بھی نادہندہ ہے موقف لینے کیلئے ہوٹل انتظامیہ سے رابطہ کیا جس پر نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایک پندرہ سال پرانے ملازم نے بتایا کہ

Cda - Capital Development Authority Logo PNG Image ...

سی ڈی اے کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے مہمانوں کو مفت کھانے،کمرے/رشوت دیکر کارروائی سے بچا جاتا ہے،ایف آئی اے اور نیب بھاری رشوت کے عوض غیر قانونی سرگرمیوں کو تحفظ فراہم کرنے،قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث سی ڈی اے BCS افسران کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں روزنامہ ڈیجیٹل پوسٹ میں غیر قانونی ہل ویو ہوٹل تعمیرات پر تحقیقاتی سٹوری جاری ہے جس میں جوڈیشل کمیشن اور دیگر اداروں کی رپورٹس بھی شامل کی گئی ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »