نگران وفاقی کابینہ میں توسیع پر غور شروع کردیا گیا ہے ،آٹھ اہم وزارتوں کے قلم دان تاحال خالی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اپنی بے پناہ مصروفیات کی بنا متعلقہ وزارتوں کو وقت نہیں دے پا رہے ،نگران حکومت کو اقتصادی و معاشی ترقی کے لیے چیلنجرز کا سامنا ہے ،آٹھ وزارتوں میں زراعت ، ہاوسنگ اینڈ ورکس ، فورڈ سیکورٹی ، سیفران ، نیشنل سیکورٹی ڈویژن ، مشترکہ مفادات کونسل ، وزارت بین الصوبایی رابطہ کا تاحال کوئی وزیر نہیں ہے ۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم کے پاس ان تمام وزارتوں کا چارج ہے ،نگران وزیر اعظم اپنی بے مصروفیات کے باعث ان وزارتوں کو مناسب وقت نہیں دے پا رہے ،ان آٹھ وزارتوں کے لئے نئے نگران وزراء کو مقرر کرنے کے معاملہ پر غور کیا جا رہا ہے ،
فیصلہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ وزارتوں کو بہتر انداز میں چلایا جائے ۔
ذرائع کے مطابق آٹھ نئے نگران وزراء کو کابینہ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔جلد نگران وفاقی کابینہ میں توسیع کر دی جائے گی ، وزراء کے علاوہ معاون خصوصی بھی بنائے جانے کا امکان ہے۔