LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ملالہ یوسفزئی کا سیلاب متاثرین کیلئے 2لاکھ 30ہزار ڈالر امداد کا اعلان

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے سیلاب سے متاثرہ بچوں کیلئے دو لاکھ 30 ہزار ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔
ویڈیو پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ دو لاکھ ڈالر ادارہ تعلیم و آگاہی کو گرانٹ کی صورت میں دیے جائیں گے جبکہ مانٹین انسٹیٹیوٹ فارایجوکیشن اینڈ دیویلپمنٹ کیلئے 30 ہزار ڈالر کا اعلان کیا گیا۔
ملالہ یوسفزئی کے مطابق اس فنڈ سے سیلاب سے متاثرہ بچوں کو کتابیں، یونیفارم اور دیگر ضروریات فراہم کی جائیں گی۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ سیلاب نے ملک بھر میں اسکولوں کو تباہ کر دیا، مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم کے ساتھ دلی ہمدردیاں ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »