اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ سہالہ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر غیر قانونی پٹرول ڈیزل ایجنسیاں انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ سہالہ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر غیر قانونی پٹرول ڈیزل ایجنسیاں انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان ۔ روزانہ لاکھوں روپے کا پٹرول ڈیزل چوری ہونے کا انکشاف اسلام آباد انتظامیہ نوٹس لے ۔
چند افراد جن میں موسیٰ ۔ذیشان عرف شانی ۔ چوہدری ندیم عرف دیما غیر قانونی دھندے میں ملوث ۔ مذکورہ افراد نے الگ الگ جگہوں پر ٹینکرز پارکنگ کے نام سے ایجنسیاں کھول رکھی ہیں جہاں کھلے عام ہزاروں لیٹر ڈیزل پٹرول آئل ٹینکرز سے چوری کیا جاتا ھے ۔
زرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ
مذکورہ افراد کے پاس بعض اوقات ایرانی پٹرول ڈیزل کے ٹینکرز بھی آتے ہیں جن میں سے غیر قانونی ڈیزل پٹرول کی فروخت کی جاتی ھے ۔
زرائع نے مزید بتایا کہ ان ایجنسیوں پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مزدوروں کو آگ بجھانے والے آلات سمیت کوئی سیفٹی آلات بھی میسر نہیں ۔ مذکورہ صورتحال کے پیش نظر تھانہ سہالہ پولیس کی طرف سے مذکورہ غیر قانونی ایجنسیز کے کارندوں پر چھوٹی موٹی کاروائی بھی نظر آتی ھے مذکورہ ایجنسیز مالکان جو بااثر بتاۓ گئے ہیں عرصہ دراز سے انتظامیہ کی گرفت سے باہر ہیں حالانکہ اکثر ایجنسی مالکان نے غیر قانونی دھندے کو فروغ دینے کیلئے کراۓ پر جگہ حاصل کی ہوئی ھے جو کراۓ داری ایکٹ کی بھی کھلی خلاف ورزی ھے ۔
مذکورہ افراد نے باقاعدہ چھوٹی گاڑیاں پک اپ وغیرہ رکھی ہوئی ہیں جن میں 200 لیٹر فی ڈرم کے حساب سے جو تعداد میں 06 ڈرم فی پھیرا کے حساب سے پورا ہونے پر مختلف جگہوں پر فروخت کی غرض سے پوھنچا دیا جاتا ھے جو دن میں تین سے چار پھیرے لگاۓ جاتے ہیں جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ دن میں کتنا پٹرول ڈیزل چوری کیا جاتا ھے اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے اسلام آباد انتظامیہ سمیت ڈی آئی جی آپریشنز سے مذکورہ افراد کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان غیر قانونی ایجنسیوں کو فوری بند کیا جائے ۔

