LOADING

Type to search

Islamabad National

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) ادارہ امراض قلب کراچی (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز) ایک مرتبہ پھر سنگین مالی بدعنوانیوں کی زد میں

Share

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ)  کراچی ادارہ امراض قلب کراچی (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز) ایک مرتبہ پھر سنگین مالی بدعنوانیوں کی زد میں آ گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 2023-24 میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ادارے کے سربراہ ڈاکٹر طاہر صغیر کی سربراہی میں نہ صرف میرٹ کے برخلاف تقرریاں کی گئیں بلکہ ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان بھی پہنچایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہیڈ آف سیکیورٹی سید فضل عباس کو خلاف ضابطہ بھرتی کیا گیا جس سے ادارے کو 1 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، جبکہ ہیڈ آف ہیومن ریسورس داور حسین کی غیر قانونی تقرری سے ادارہ 80 لاکھ روپے سے زائد نقصان میں چلا گیا۔ آڈٹ رپورٹ میں ادارے کی مجموعی کارکردگی پر سوالات اٹھائے گئے ہیں اور نشاندہی کی گئی ہے کہ ڈاکٹر طاہر صغیر کی نااہلی اور اقربا پروری نے ادارے کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا ہے۔ عوامی اور سماجی حلقے یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ قومی ادارے میں اس قدر سنگین مالی بے ضابطگیوں کے باوجود ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی اور ادارے کے مفاد کے خلاف فیصلے آخر کس قانون کے تحت جائز قرار دیے جا رہے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »