LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) معرکہ حق، یوم تشکر؛ آرمی چیف کے ہمراہ وزیراعظم کی شہید اسکاڈرن لیڈر کے گھر آمد

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ):معرکہ حق کی کامیابی کے بعد یوم تشکر کے موقع پر وزیر اعظم، آرمی چیف کے ہمراہ اسکاڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچ گئے۔
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف نے شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات کی، وزیر اعظم اور آرمی چیف نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
وزیر اعظم نے معرکہ حق کے دوران اسکاڈرن لیڈر عثمان یوسف کے عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔

واضح رہے کہ 7 اور 8 مئی کی شب بھارت کی جانب سے حملے کے نتیجے میں پاک فضائیہ کے اسکاڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید ہوگئے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »