LOADING

Type to search

BREAKING NEWS SCANDALS

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ)سلیکشن بورڈ نے وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے انکوائری کی زد میں آئے آفیسر کی بطور ڈپٹی ڈی جی تقرری کی منظوری دے دی

Share

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ اف ایجوکیشن مختلف انکوائریز کہ زد میں آئے نان کیڈر آفیسر کی بطور ڈائریکٹر جنرل تعیناتی کیلئے راہ ہموار ہو گئی

تنویر احمد ڈیپوٹیشن پر مانیٹرنگ سیل میں سکولز کی عمارتوں سے متعلق پراگرس چیک کرنے وزارت تعلیم آئے اور یہاں ضم ہو گئے

تنویر احمد پر ایک سے زائد بار خلاف ضابطہ ترقی الزام لگا ان کے خلاف دو سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال اور خردبرد سے متعلق انکوائریز تعطل کا شکار ہیں

مستقل ڈی جی تقرری کے امیدوار تنویر احمد کا تدریسی عمل اور اکیڈمکس کا کوئی تجربہ نہیں۔ذرائع

قوائد و ضوابط کے مطابق انکوائریز کی زد میں آئے افسران کے نام سلیکشن بورڈ نہیں بھیجے جاتے نہ ہی منظور کیئے جاتے ہیں ۔ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سینئر افسران کی میرٹ پر ترقی کیلئے قائم کیئے گئے سلیکشن بورڈ نے انکوائری کی زد میں آئے فیڈرل ڈریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے آفیسر تنویر احمد کی بطور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تقرری کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد وہ ڈرئیکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ اف ایجوکیشن کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے ہیں اور خلاف ضابطہ ترقی کے حامل ڈیپوٹیشن پر آ کر ضم ہونے والے افیسر کی بطور ڈرئیکٹر جنرل تعیناتی کی راہ ہموار ہو گئی ہے ذرائع کے مطابق تنویر احمد ڈیپوٹیشن پر وزارت تعلیم میں سکولوں کی پراگرس چیک کرنے کیلئے مانیٹرنگ سیل آئے اور یہاں ضم ہو گئے ان کا ماضی میں تدریسی عمل اور ایجوکیشنل اکیڈمکس سے کوئی تعلق نہیں رہا وزارت تعلیم میں ضم ہونے کے بعد وہ ایک سے زائد بار سالانہ خفیہ رپورٹ(اے سی آر)ٹیمپرنگ میں ملوث پائے گئے،ذرائع کے مطابق ان کے خلاف ایک سے زائد بار سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال اور انہیں نقصان پہنچانے سے متعلق انکوائریز کی گئی اور نقصان کی رقم قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا تاہم اثرورسوخ کی وجہ سے یہ انکوائریز سالوں سے تعطل کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق کسی بھی قسم کی انکوائریز کی زد میں آئے افسران کے نام ترقی کیلئے سلیکشن بورڈ نہیں بھیجے جاتے تاہم وزرات تعلیم میں اہم منصب پر تعینات ایک سینئر آفیسر کے دست راست سمجھے جانے والے تنویر احمد کا نام سنیارٹی لسٹ میں باقاعدہ کروایا گیا اور وہ سیاسی اقاوں کی پشت پناہی کی وجہ سے بغیر تدریسی و اکیڈمکس تجربے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیئے گئے ہیں اور ڈرئیکٹر جنرل فیڈرل ڈریکٹوریٹ اف ایجوکیشن(ایف ڈی ای) کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »