اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) یکم جنوری سےمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ): پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر سے زائد اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے سے فی لٹر سے زائد اضافہ متوقع ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں کو برقرار رکھا جا سکتا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔
پٹرولیم ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 31 دسمبر کو ہوگا، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کرینگے۔

