LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) صدر ایپسما شمالی پنجاب ابرار احمد خان نے کہا کہ پنجاب میں رواں تعلیمی سیشن بھی موسم گرما کی طویل چھٹیوں ، سموگ ، احتجاجی مظاہروں اور موسم سرما کی متوقع 23 روزہ تعطیلات کی نظر ہوگیا

Share

(ملک عمران اعوان)

صدر ایپسما شمالی پنجاب ابرار احمد خان نے کہا کہ پنجاب میں رواں تعلیمی سیشن بھی موسم گرما کی طویل چھٹیوں ، سموگ ، احتجاجی مظاہروں اور موسم سرما کی متوقع 23 روزہ تعطیلات کی نظر ہوگیا۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان موسم سرما کی تعطیلات کے فیصلے پر نظر ثانی کریں، موسم سرما کی تعطیلات کو یکم جنوری تا 10 جنوری تک محدود کریں۔

یہ مطالبہ صدر ایپسما شمالی پنجاب ابرار احمد خان نے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کو تحریری درخواست کی صورت میں پیش کردیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب میں تعلیمی اداروں کی آئے روز کی بندش سے تعلیمی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز نے 4 مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک امتحانات کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے اور رمضان المبارک کا آغاز بھی یکم مارچ سے متوقع ہے۔ ان تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے فیصلے کیے جائیں جو طلباء وطالبات کے حق میں بہتر ہوں ۔ یہ بچے اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں انکے تعلیمی مستقل کو روشن اور محفوظ بنانے کے لیے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ ابرار احمد خان نے کہا کہ تعلیمی سیشن کا اختتامی دورانیہ بچوں کے لیے انتہائی اہم ہوتا یے ۔ بچوں کی پڑھائی کے عمل میں بار بار تعطل سے انکی نفسیات ، مزاج اور تعلیمی رجحان بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب فوری طور پر مداخلت کرکے بچوں کے ضائع ہونے والے وقت کی تلافی کریں ، پنجاب حکومت کی پالیسیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انھیں امتحانات کی تیاری کے لیے مطلوبہ وقت دیں یہ انکا بنیادی حق ہے جس سے انھیں محروم نہیں کیا جاسکتا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »