LOADING

Type to search

Karachi National

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) سندھ ہائی کورٹ نے سہراب گوٹھ کے ٹاؤن چیئرمین، ایم سی اور اکاؤنٹنٹ آفیسر کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے

Share

عدالت نے 17 گریڈ کے سابقہ سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر ملک غلام محمد کی درخواست پر کی

سندھ ھائی کورٹ جسٹس عدنان چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی

سہراب گوٹھ کے ٹاؤن چیئرمین لالا رحیم، ایم سی تنویر احمد آرائیں، اور اکاؤنٹنٹ آفیسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

ملک غلام محمد نے موقف اختیار کیا کہ ان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اور عدالت سے اپیل کی کہ ان کی سال بھر کی روکی ہوئی تنخواہیں ادا کی جائیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے ۔

کراچی (رپورٹ : پیر بخش نوناری ) تفصیلات کے مطابق کراچی سندھ ہائی کورٹ نے سہراب گوٹھ کے ٹاؤن چیئرمین، ایم سی اور اکاؤنٹنٹ آفیسر کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔عدالت نے یہ کارروائی 17 گریڈ کے سابقہ سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر ملک غلام محمد کی درخواست پر کی گئی، جس میں انہوں نے اپنی سروس کے آخری سال میں تنخواہیں بند کیے جانے اور کٹوتیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ درخواست گذار ملک غلام محمد نے موقف اختیار کیا کہ ان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اور عدالت سے اپیل کی کہ ان کی سال بھر کی روکی ہوئی تنخواہیں ادا کی جائیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور سہراب گوٹھ کے ٹاؤن چیئرمین لالا رحیم، ایم سی تنویر احمد آرائیں، اور اکاؤنٹنٹ آفیسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے تاکہ درخواست گزار کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »