ہری پور(ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ۔
Share
تھانہ پنیاں پولیس کی کاروائی ،اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار ،ملزمان سے مجموعی طور37 ہزار روپے ، 02 موٹرسائیکل اور 03 موبائل،02 پستول معہ ایمونیشن برآمد۔
ہری پور ( کرائم رپورٹر ) تھانہ پنیاں کی حدود میں مختلف اوقات میں اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے پیسے ،موبائل اور موٹرسائیکل چھیننے کے واقعات رونما ہوئے ۔مدعیان کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ علت 320 جرم 395 تعزیرات پاکستان اور مقدمہ علت 321 جرم 395 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ پنیاں کیڈٹ عامر خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے ملزمان احسان اللہ ،نقاش پسران سید محمد ، عزت اللہ ولد رحیم گل،کفتان ولد حمید گل ساکنان کیمپ نمبر 12،محمد سہیل ولد سید چن ،شاہ سوار ولد محمدزمان ،شیراز خان ولد نبی گل اور جواد ولد شیرین آغا ساکنان راولپنڈی کو گرفتار کرکے چھینئ گئی رقم مبلغ 37 ہزار روپے ،3 موبائل اور 01 موٹرسائیکل سمیت وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل اور 02 پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کرلیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔