LOADING

Type to search

BREAKING NEWS Islamabad National

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) الیکشن کمیشن ہمارے38 ایم این ایز کا فوری نوٹیفکیشن جاری کرے: بیرسٹر گوہر

Share

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے 38 ارکان قومی اسمبلی کا فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔بیرسٹر گوہر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے 14 ستمبر کو واضح کردیا تھا کہ سارا ابہام ختم ہوگیا، الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے،عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے اپنے موقف میں کہا الیکشن کمیشن ہمارے ایم ایز کا آج ہی نوٹیفکیشن جاری کرے، الیکشن کمیشن کے پاس 38 ایم این ایز کا نوٹیفکیشن روکنے کا کوئی آئینی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل 39 ایم این ایز کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے، 25 اپریل کے وقت صورتحال مختلف تھی، اب عدالت کا نیا حکم آچکا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »