اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ، قیدیوں کے کھانے کا معیار خود چیک کر لیا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کا معیار جانچنے کے لیے خود کھانا کھا کر معائنہ کیا۔ دورے کے دوران جیل میں قیدیوں کی رہائش، خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر داخلہ نے جیل میں قیدیوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ حاصل کی۔
دوسری جانب اڈیالہ جیل سے قیدیوں کو نئی اسلام آباد ماڈل جیل میں منتقل کرنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ نئی جیل میں قیدیوں کی منتقلی کے لیے ضروری انتظامی امور اور سہولیات کی تیاری مکمل ہونے کے بعد منتقلی کا عمل شروع کیے جانے کی توقع ہے۔

