LOADING

Type to search

National

لاہور(ڈیجیٹل پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو عہدے پر بحال کردیا

Share

ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے پر بحال کر دیا۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی،عدالت نے چیئرمین نا درا کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال نے سوال کیا کہ درخواست میں کون سا نوٹیفکیشن چیلنج ہوا تھا؟ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ درخواست میں نگراں حکومت کا چیئرمین نادرا کی تقرری کا نوٹیفکیشن چیلنج ہوا تھا۔
وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کی درخواست صرف نگراں حکومت کے نوٹی فکیشن کی حد تک محدود رہی، درخواست گزار نے کبھی بھی نئے رول کو چیلنج نہیں کیا۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے چیئرمین نا درا کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »